وزیراعظم ازاد کشمیر انوار الحق کا سرکاری گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم ازاد کشمیر انوار الحق کا سرکاری گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ۔ازاد کشمیر کی کوئی سرکاری گاڑی ازاد پتن اور کوہالہ پل سے پار نہیں جائے گی۔وزیر مشیر اور سیکرٹریز سرکاری گاڑیوں پر راولپنڈی اسلام اباد نہیں جائیں گے۔

وزیراعظم ازاد کشمیر کے حکم کے بعد آزاد جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی اسلام آباد کا اعلامیہ بھی سامنے آیا ہے، نجی ٹی وی نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق
آزاد جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی اسلام آباد تازہ ترین حالات پر ہنگامی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آزاد کشمیر گورنمنٹ کی سرکاری گاڑی جس مارکیٹ نظر آئے اس کے ٹائر پنکچر کر دئیے جائیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حکم دیا ہے کہ جو سرکاری گاڑی نظر آئے اس کو روک لیا جائے اور وزیر اعظم کا اجازت نامہ دیکھ کر تسلی کی جائے، پھر تصاویر اور ویڈیو بنا کر چھوڑا جائے۔

جس سرکاری گاڑی کی تصدیق نہ ہو اسے راولپنڈی یا اسلام آباد کے تھانے کی پارکنگ میں زبردستی لیجا کر کھڑا کراتے ہوئے چابیاں لے کر ڈرائیور کو واپس بھیج دیا جائے، تھانے میں گاڑی کی چابیاں جمع کرانے کے بعد اس کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر چوہدری انوار الحق کے واٹس ایپ نمبر پر بھیج دیا جائے.

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سرکاری گاڑیوں کے کوہالہ و آزاد پتن پار جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ وزیر ہوں یا سیکرٹری، مشیر ہوں یا سرکاری افسر، راولپنڈی اسلام آباد میں کوئی کشمیری سرکاری گاڑی نظر نہیں آئے گی.

عوامی خرچ پر وزیروں، بیوروکریسی کو راولپنڈی اسلام آباد میں عیاشیاں نہیں کرنے دی جائے گی، آزادکشمیر میں پر امن مظاہرین پر تشدد یا مزید گرفتاریاں دی گئی تو کشمیر ہاؤس کا گھیراؤ کرتے ہوئے اشرافیہ کو نکال باہر کریں گے.

Comments are closed.