ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان،پاکستان بھارت ایک گروپ میں

66 / 100

فوٹو:فائل

 دبئی : ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان،پاکستان بھارت ایک گروپ میں ہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کیا۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکا میں ہو گا اور فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

http://

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کے مطابق  پاکستان ٹیم 6 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سلہٹ میں کھیلے گی۔

 پاکستان کا 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 11 کو کوالیفائر ون اور 13 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف میچ شیڈول ہے۔

Comments are closed.