شیخ رشید احمد نے تندورکھول لیا، روٹیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

58 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے تندورکھول لیا، روٹیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیرداخلہ جو ہر کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس بار انھوں نے تندور پر یہ ہنر آزمایاہے۔

شیخ رشید احمد جو ان دنوں کرغستان کے دورے پرہیں نے جلال آباد میں تندور پر روٹیاں بھی لگاتے رھے ،انھوں نے پہلے روٹی تندور کے ساتھ لگائی پکائی اور  بعد میں نکال کر اسی مسرت سے دیکھا۔

http://

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے تندور پرروٹیاں لگانے کی ویڈیو وائرل کردی۔شیخ رشید روٹی لگاتے اورتندور سے نکالتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں تاہم چونکہ یہ راجہ بازار نہیں تھا اس لئے اس دفعہ تندوروالے کوپیسےبھی دیئے۔

شیخ رشید احمد نے اپنے حصے کی روٹی تندور پر خود لگائی خود پکائی اور تندور سے نکالنے کے بعد ایک روٹی لے کر واپس اپنی گاڑی کی طرف چل دیئے اس سارے عمل کی ویڈیو بھی وائرل کردی۔

Comments are closed.