اے این پی کی قیادت خاندان کی اگلی نسل کو منتقل،ایمل ولی خان مرکزی صدر منتخب

54 / 100

فوٹو: فائل

پشاور: اے این پی کی قیادت خاندان کی اگلی نسل کو منتقل،ایمل ولی خان مرکزی صدر منتخب ہوگئے ہیں ایمل ولی خان سینئر سیاستدان اسفند یار ولی کے بیٹے اور ولی خان کے پوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے مقابلے میں کسی اور رہنما نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور وہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔

اے این پی کی جنرل کونسل کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر افتخار حسین کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں ہوا جس میں متفقہ طور پر ایمل ولی خان کو مرکزی صدر اے این پی منتخب کر لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اے این پی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے، ایمل ولی کا نام امیر حیدر ہوتی نے پارٹی صدارت کے لیے تجویز کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

Comments are closed.