آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

54 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد:حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اوگرا سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اوگرا کی سمری منظور کرتے ہوئے مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت دی تھیں.

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 8 روپے 74پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی 5 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Comments are closed.