پاکستان اور ایران کا غزہ پر موٴقف یکساں ہے،دفترخارجہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا غزہ پر موٴقف یکساں ہے، غزہ کی صورتحال پر آزاد انکوائری کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے 22 سے 24 اپریل کے دوران پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون ہر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حولے سے تشویش ہے، جموں و کشمیر عالمی سطح پر متنازعہ علاقہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کرتا ہے لہٰذا عالمی برادری بھی غزہ کی صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 28 اور 29 اپریل کو عالمی اقتصادی فورم کے لیے ریاض کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو دورے کے دعوت سعودی قیادت نے دی ہے۔

وزیر اعظم 4 اور 5مئی کے دوران گیمبیا کا دورہ کریں گے جہاں گیمبیا میں ہونے والے سمٹ میں وزیر اعظم مسلم اْمّہ کو درپیش مسائل پر بات کریں گے۔ محمد شہباز شریف غزہ کے صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے جبکہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت پر بھی بات کریں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے دوران مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Comments are closed.