الیکشن کمیشن نے تیسری بار پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردیئے

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے تیسری بار پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردیئے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو 30اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت،الیکشن کمیشن نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز پر اعتراض عائد کیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے 50 دن کی خاموشی کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے کر پارٹی کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 3 مارچ کو دوبارہ انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان بلا مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی اور عمر ایوب خان بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے تھے۔

Comments are closed.