پاکستان نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا،میچ میں بارش کی انٹری متوقع

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: پاکستان نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا،میچ میں بارش کی انٹری متوقع ہے ،دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آج سے شروع ہورہی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،ٹی ٹوئنٹی سیریز شروع ہونے سے قبل گزشتہ روز تیاریوں کے طور پر دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔

 دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سے قبل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان مائیکل بریسویل شریک ہوئے۔

اس موقع پر کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے، کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس سیریز میں ورلڈکپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کو موقع دینےکی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد کاکول کیمپ میں فٹنس پر کام کیا، پاکستان کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی پرفارمنس دے کر آئے ہیں، شاداب اور عماد کے ٹیم میں آنے سے بیٹنگ مضبوط ہوگئی ہے۔

 راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جبکہ باقی 2 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

Comments are closed.