نومئی کیسز، پراسیکیوٹرز کا جج پر عدم اعتماد،ریفرنس دائر کر دیا

45 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضلع راولپنڈی کے سانحہ 9 مئی کے تمام 14 مقدمات کی سماعت غیر معینہ مدت تک روکتے ہوئے ملتوی کردی۔مقدمات کے سرکاری چاروں پراسیکیوٹرز نے جج پر عدم اعتماد کرتے ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے نو مئی مقدمات کے تمام سرکاری پراسیکیوٹرز نے سماعت کرنے والی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کرتے ہوئے مقدمات ان سے ٹرانسفر کرانے کیلئے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ریفرنس دائر کر دیا۔

انہوں نے مو?قف اختیار کیا کہ عدالت کے جج راولپنڈی بار کے ہیں یہ ملزمان وکلاء کو ریلیف دیتے ہیں سانحہ 9 مئی مقدمات ان سے ٹرانسفر کئے جائیں۔

ریفرنس دائر ہونے پر عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام مقدمات کی سماعت روک دی۔ سماعت روکے جانے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم اور چالان نقول کی تقسیم بھی ٹل گئی۔

سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،سابق وزراء شبلی فراز، شیریں مزاری، سرتاج گل، راجہ بشارت،شہریار آفریدی ،راشد شفیق ،کرنل اجمل صابر سمیت سینکڑوں ملزمان کارکنان بھی موجود تھے۔

Comments are closed.