آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کاکل ہڑتال کااعلان،ہوائی اڈوں کو بھی سپلائی بند

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کاکل ہڑتال کااعلان،ہوائی اڈوں کو بھی سپلائی بند ہوگی، راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت تمام ہوائی اڈوں کو کل منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے فیصلہ انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کیا ہے۔

جمشید خان جنرل سیکرٹری آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے اپنے وڈیو بیان میں کہا کہ کل منگل کے روز پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی۔

انھوں نے کہا ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا،پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا۔
ان کا کہنا ہے کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہذا مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔

Comments are closed.