نو مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، عمر ایوب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کاکہنا ہے کہ سائفر کیس ریت کے ڈھیلے کی طرح بہہ گیا ہے، حکومت کو مان لینا چاہیے کہ ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے۔ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت تمام قیادت کے کیسز میں کچھ نہیں ہے، پراسیکیوشن اس کیس سے بھاگ رہی ہے، عدت نکاح کیس میں صبح سے دو دفعہ وقفہ کیا گیا ہے لیکن کیس میں کچھ ہے نہیں۔انہوں نے کہا کہ عید سے ایک دن پہلے پراسیکیوٹر نے اچھی سٹیٹمنٹ دی تو ان کو تبدیل کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن لیڈر بار ہا کہہ چکا ہوں نو مئی کی تحقیقات کیلئے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لائی جائیں۔ سائفر کیس ریت کے ڈھیلے کی طرح بہہ گیا ہے، حکومت کو مان لینا چاہیے کہ ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے، ہماری تحریک تحفظ آئین پاکستان جو بنی ہے اس کا مقصد آئین اور قانون کا تحفظ ہے۔

Comments are closed.