خود سیاسی بنیاد پر تعینات محسن نقوی نے سیاسی بھرتیوں کی فہرست مانگ لی

50 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: خود سیاسی بنیاد پر تعینات محسن نقوی نے سیاسی بھرتیوں کی فہرست مانگ لی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ادارے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بورڈ میں سیاسی اور سفارشی بھرتیوں کی فہرست کے علاوہ ملازمین کی موجودہ پوسٹنگ، عہدہ اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

بتایا گیاہے کہ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرقواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کرایا جائے گا۔

محسن نقوی کی ہدایت پر ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور  اگلے ہفتے اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

 اس سلسلے میں پی سی بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل کیا جائے گا اور لابنگ یا سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی ادارے میں اسمارٹ ٹیم اور اسمارٹ آپریشنز کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔

واضح رہے خود چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی بھی سیاسی بنیاد پر ہی کی گئی ہے اور وہ خود چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ملک کے وزیرداخلہ بھی ہیں۔

Comments are closed.