اسرائیل پر ایرانی حملے کے فوری بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

52 / 100

فوٹو: فائل

نیو یارک: اسرائیل پر ایرانی حملے کے فوری بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جو اتوار کی شام کو ہی منعقد ہورہا ہے جس میں صورتحال زیر بحث آئے گی.

ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے کے تناظر میں اسرائیل نے سلامتی کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے اردو ڈاٹ کام کے مطابق صدر سلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ ’عالمی امن اور سکیورٹی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔‘

اس خط میں ایران پر متعدد الزامات عائد کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے اپنے جوابی خط میں ایران کے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اسے ’اپنے دفاع میں اٹھایا گیا اقدام‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عالمی قوانین کے عین مطابق تھا۔

سلامتی کونسل کی یہ ہنگامی میٹنگ آج عالمی معیاری وقت کے مطابق شام چار بجے ہو گی.

Comments are closed.