ایران کے اسرائیل پرڈرونز اور کروز حملے، اسرائیل میں ہلاکتیں، تنصیات تباہ ہوگئیں

50 / 100

فوٹو: فائل

تہران: ایران کے اسرائیل پرڈرونز اور کروز حملے، اسرائیل میں ہلاکتیں، تنصیات تباہ ہوگئیں، ایران نےشام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر بھر پور کارروائی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل پربراہ راست ڈورن حملے کیے گئے۔ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں خوف کی فضا پھیل گئی، تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے سو کے قریب ڈرونز اور کروز میزائل فائر کیے،اسرائیل کاشام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو تباہ کرنے کا دعویٰ.

اس دوران ایران نے پڑوسی ممالک کو خبردار کردیا کہ جو بھی ڈورن کو روکنے کے لیے فضائی حدود کھولے گا اسے بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق کئی ڈرونز نے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنایا، ایران اسرائیل میں پچاس فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

اسرائیل کے سرحدی شہر حیفا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ پناہ گاہیں کھول دی گئیں ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہر کسی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی حملے کے بعد عراق اور لبنان نے اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، حملے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری شروع کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر درجنوں راکٹوں سے حملہ کیا۔ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کے ایئرڈیفنس ہیڈ کوارٹرز پر راکٹ داغے گئے۔

اسرائیلی فضائیہ نے ڈیوڈسلنک نامی دفاعی نظام کو آن کردیا، اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرو ٹو اور ایرو تھری بھی لانچ کردیا گیا،اسرائیل وزیراعظم کے مطابق اسرائیل ایرانی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔

قبرص میں موجود برطانوی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ روانہ ہوگئے ہیں، امریکی اور فرانسیسی جنگی طیارے بھی ایرانی ڈورنز کو نشانہ بنائیں گے، امریکی ایئرلائن نے نیویارک سے تل ابیب کے لیے پروازیں منسوخ کردی ہیں.

Comments are closed.