غزہ کی صورتحال تشویشناک ،تمام فریقین کے حق میں ہے کہ تنازع جلد حل ہو،امریکا

45 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال تشویشناک ہے، اسرائیل اور فلسطین تنازع جلد از جلد ختم کر کے پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہم کسی کو کسی بھی شکل میں نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں، تمام فریقین کے حق میں ہے کہ تنازع جلد حل ہو، مسئلہ حل نہ ہوا تواسرائیل کے سکیورٹی خدشات 7 اکتوبر سے پہلے جیسے ہوں گے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی آگے کا راستہ ہے مگر جانتا ہوں کہ یہ ناقابل یقین حد تک مشکل ہے، بدقسمتی سے یہودیوں کیخلاف دشمنی اور مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، ہم کسی کو کسی بھی شکل میں نفرت پھیلاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔

Comments are closed.