ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور علی یونس کا نکاح کل ہوگا

46 / 100

فائل:فوٹو
لاہور:پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس جمعے کو نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
نکاح کی تقریب جمعے کی شب لاہور کے نجی فارم ہاوٴس پر منعقد ہوگی، جس میں قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

 

تقریب نجی فارم ہاؤس پر منعقد ہوگی (فوٹو: سوشل میڈیا)

ویمن کرکٹر و کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یادرہے کہ چند روز پہلے عالیہ ریاض اور علی یونس کی منگنی کی رسم واہ کینٹ میں ہوئی تھی۔

Comments are closed.