مشکل حالات میں بڑی ذمہ داری ملی ہے،چیئرمین سینیٹ

45 / 100

فائل:فوٹو

ملتان :چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ مشکل حالات میں بڑی ذمے داری دی گئی ہے، کوشش کریں گے قوم کی امنگوں کے مطابق پورا اتریں۔
ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دشمن بہادر جوانوں پر حملے کر رہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، آج کے دن اپنے ملک کی حفاظت کے دوران شہادت پانے والوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔عید مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بڑی ذمے داری دی گئی ہے، کوشش کریں گے قوم کی امنگوں کے مطابق پورا اتریں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، سیاسی مخالفین کے معاملات زیرِ سماعت ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیمبر میں آکر مجھ سے ملا۔

Comments are closed.