سیدیوسف رضاگیلانی بلامقابلہ چیئرمین اور سیدال خان ناصر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سید یوسف رضاگیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار سید ال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہوگئے جبکہ سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ۔حلف برداری کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

سینٹ کے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سیٹ کاانتخاب ہوگیا۔

سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا 

نو منتخب سینیٹرز کی حلف برداری اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹ کا اجلاس ہوا۔سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔

نومنتخب اراکین سینیٹ کی حلف برداری کے لیے سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی ، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان نے اجلاس شروع ہونے پر احتجاج کیا اور چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ ایک نامکمل سینیٹ ہے، جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔
سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے، اس سے ہم صوبے کے عوام کو تکلیف دیں گے، ہمیں یہ کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے۔یہ ایوان سب کا ہے، ہمیں اس کا احترام کرنا چاہیے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، خیبرپختونخوا میں الیکشن کسی قدرتی آفت پر ملتوی نہیں ہوئے ہیں انتخابی عمل سے روکیں، ووٹ ڈالنے سے روکیں، عدالتی حکم کے باوجود حلف نا لیں اور پھر کہیں کہ انتخابات ملتوی کروائیں جائیں یہ نہیں ہوسکتا۔

بعد ازاں نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا جبکہ اس دوران تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

پیپلز پارٹی کے 18، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی ف کے 3 نومنتخب سینٹرز نے حلف اٹھایا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بطور آزاد سینٹر حلف اٹھایا جبکہ فیصل واوڈا نے حلف نہیں اٹھایا۔

پریذائیڈنگ آفیسر و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے حلف اٹھانے والے تمام سینیٹرز کو مبارکباد پیش کی جس کے بعد حلف اٹھانے والے سینیٹرز نے اپنے نام کے آگے دستخط کیے۔

بعدازاں چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کاعمل شروع ہوگا تاہم یوسف رضا گیلانی ،اور سیدال خان ناصر کے علاوٴہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔جس پر سید یوسف رضاگیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینٹ منتخب جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار سید ال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہوگئے۔

Comments are closed.