ترک صدر رجب طیب اردوان کو آصف زرداری کا ٹیلی فون،دورہ پاکستان کی دعوت

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان کو آصف زرداری کا ٹیلی فون،دورہ پاکستان کی دعوت،بات چیت کے دوران باہمی روابط اور مشترکہ دلچسبی کے امور زیر بحث آئے۔

صدرِ مملکت آصف زرداری نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے دوران ہی رجب طیب اردوان کودعوت دی۔

آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 صدر مملکت نے اپنے ترک ہم منصب کو عید الفطرکی پیشگی مبارکباد بھی دی اور ترک صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے ان دنوں غزہ پراسرائیلی جارحیت اور بڑے مسلم ممالک کی خاموش تماشائی بننے پر عوام کی سطح پر سخت دباو ہے ایسے میں فلسطین پر عملی قدم کی بجائے باہمی تعلقات پردونوں ممالک کی عوام ناخوش  ہیں۔

Comments are closed.