عمران خان کیخلاف عدالتی کارروائی میں سست روی افسوسناک ہے، تحریک انصاف

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کے بعد وسیع تر سیاسی اشتراک کے نتیجے میں وجود پذیر ہونے والے گرینڈ الائنس کے ذریعے بھرپور عوامی تحریک کی تائید،گرینڈ الائنس کےتحت پہلا بڑاعوامی اجتماع 13 اپریل کو بلوچستان کے ضلع پشین میں منعقد کرنے کا اعلان۔

الیکشن کمیشن کاخیر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کا التوادستورکی بے حرمتی ہے،تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری، کورکمیٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ بانی چیئرمین عمران خان کیخلاف عدالتی کارروائی میں سست روی افسوسناک ہے، تحریک انصاف نے ان کی فوری تکمیل اور رہائی کا پرزور مطالبہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا اقدام، دستور کے کھلی بےحرمتی، وفاق کی وحدت و یکجہتی پرحملہ اور عوام کے ووٹ کے حق کی کھلی پامالی کی کوشش قرار،نامکمل ایوانوں کے ذریعے جمہوریت کو داغدار کرنے اور الیکشن کمیشن کی مجرمانہ معاونت سے عوام کے ووٹ کے حق کو غیر مؤثر کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

کورکمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مشکوک خطوط کے ذریعے ہراساں کرنے کی بھی شدید مذمت،ججز کی ہراسگی کے ذمہ داروں کے خلاف عبرتناک کارروائی کی ضرورت پر زوردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر فل کورٹ تشکیل دینے، عدالتی کارروائی کو براہِ راست نشر کرنے اور عدالتی کنونشن کے انعقاد کے مطالبات کا بھی اعادہ کیا، کورکمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن اور اس کے قائم کردہ ٹربیونلز سے انتخابی عذرداریوں کو جلد نمٹانے کی ضرورت پر بھی زور

کورکمیٹی کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ”بلّا“ بحال کرنے کا بھی مطالبہ،انٹراپارٹی انتخابات کی تمام تر تفصیلات جمع کروائے جانے کے بعد تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی عدم بحالی کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

کورکمیٹی کی جانب سے خواتین اسیران خصوصاً عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی گرفتاری و ریمانڈ کی شدید مذمت،بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تمام قائدین اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ۔

اعلامیہ کے مطابق دستور و قانون کی حکمرانی، جمہوریت کی بحالی، عوامی مینڈیٹ کے احترام اور حقیقی آزادی کے حصول تک بانی چیئرمین کی قیادت میں تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Comments are closed.