مہوش حیات جلد بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں جلوہ گر ہوں گی

46 / 100

فائل:فوٹو
کراچی :مقبول پاکستانی اداکارہ مہوش حیات جلد بھارتی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے گانے میں پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ہنی سنگھ کے ساتھ اپنی تصویر شیئرکی جس میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ دیسی کلاکار یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے، وہ جلد ہی ان کے نئے گانے میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

مہوش حیات نے پوسٹ میں ہنی سنگھ کے گانے کو کلر قرار دیا جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ کلر نامی گانے میں جلوے بکھیریں گی۔

https://www.instagram.com/p/C5JkcagP4zh/?utm_source=ig_embed&ig_rid=cdceb991-c5a2-4193-b251-c9658209c378

اداکارہ کی پوسٹ پر متعدد پاکستانی اور بھارتی شخصیات اور مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں انہیں مبارک باد پیش کی وہیں لکھا کہ ان سب کو گانے کا انتظار رہے گا۔

Comments are closed.