اسرائیلی فورسز نے اسماعیل ہانیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کرلیا

45 / 100

فائل:فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے فلسطینی مزاحمت پسند تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اسماعیل ہانیہ کی بہن صباح عبدالسلام کو دہشتگردی کے الزام میں جنوبی اسرائیل کے علاقے تل السبع سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف تحقیقات کرنے والوں میں اسرائیل کی داخلی سیکورٹی ایجنسی بھی شامل ہے۔

اسماعیل ہانیہ کی 57 سالہ بہن صباح عبدالسلام اسرائیلی شہری ہیں اور حماس کے سیاسی دفتر کی سربراہ ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے انہیں دہشتگردانہ کارروائیوں پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس ترجمان نے صباح عبدالسلام کے گھر سے ایسی دستاویزات اور دیگر سامان برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے جو اسرائیل پر حملوں میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اسماعیل ہانیہ کا نوجوان پوتا اور پوتی بھی شہید ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.