پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں بھی” اے آئی“ کانشانہ بن گئیں

10 / 100

فائل:فوٹو
کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں ایمن خان، سارہ خان، نیلم منیر، ہانیہ عامر اور اقرا عزیز بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا شکار ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر کپڑوں کے ایک برانڈ کی تشہیری ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے، مذکورہ ویڈیو میں پاکستانی کی معروف اداکاراوٴں کی اے آئی ماڈلز تیار کی گئی ہیں۔

ویڈیو میں برانڈ کے اصلی فوٹو شوٹ کے ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ فوٹو شوٹ بھی دکھایا گیا ہے جس کے لیے ایمن خان، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سارہ خان اور نیلم منیر کی اے آئی ماڈلز بنائی گئی ہیں۔

 

 ایمن خان، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، سارہ خان اور نیلم منیر کی AI ماڈلز بنائی گئی ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے جہاں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی اداکاراوٴں کی اجازت کے بغیر اْن کی اے آئی ماڈلز بنائی گئی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/C5JoF0hIuYU/?utm_source=ig_embed&ig_rid=8f9179f3-38c5-439d-9102-240e43533742

 

وائرل ویڈیو پر کچھ صارفین نے کہا کہ کسی کی اجازت کے بغیر اْس کی اے آئی ماڈل بنا کر اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا اخلاقیات کے خلاف ہے، صارفین نے یہ بھی کہا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے۔

ایمن خان سمیت معروف پاکستانی اداکارائیں بھی AI کا شکار، ویڈیو وائرل – Daily  Qudrat

اسی طرح کچھ صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کے بعد تو پاکستانی ماڈلز اور اداکاراوٴں کا کیریئر ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Comments are closed.