ہائیکورٹ کے 6حاضر ججز کی شکایات، ایک ریٹائرڈ جج الزامات کی تحقیقات پر مامور

53 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے دباوٴ ڈالنے کے الزامات پر انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی جس کے سربراہ جسٹس تصدق حسین جیلانی ہوں گے۔

ہائیکورٹ کے 6حاضر ججز کی شکایات، ایک ریٹائرڈ جج الزامات کی تحقیقات پر مامور کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس زوم پر ہوا جس میں بیشتر وزرا نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی جانب سے میبنہ طور پر دباوٴ ڈالنے کے الزامات پر مبنی خط کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ نے کمیشن کے سربراہ کے لیے ناموں پر غور کیا اور جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کے نام کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں بشام واقعہ بھی زیر بحث آیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ بشام واقعے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی، انکوائری کمیٹی کو تین دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ یپش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments are closed.