محسن نقوی کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی، ملاقات میں محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونیوالی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

Comments are closed.