ایسٹرتہوار، مسیحی وفاقی ملازمین کے لئے خوشخبری،حکومت کا رواں ماہ کی تنخواہیں کل دینے کا فیصلہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی حکومت کا ایسٹر کے موقع پر مسیحی وفاقی ملازمین کو رواں ماہ(مارچ)کی تنخواہیں اور پنشن کل (منگل)جاری کرنے کا فیصلہ کیاہے، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 26 مارچ کو دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 31 مارچ کو ملک میں ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے وزارت خزانہ کی طرف سے مسیحی ملازمین کی مارچ کی تنخواہیں اور پنشن چھبیس مارچ کو جاری کردی جائیں گی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کنٹرولر جنرل اکاونٹس کو ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل ٹریژری رولز کے تحت وفاقی مسیحی ملازمین کو مارچ 2024 کی تنخواہیں اور پنشن کا 26 مارچ تک اجراء یقینی بنانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔

Comments are closed.