کپتان چپل بنانے والے چاچا نورالدین کو بھی سول ایوارڈ سے نوازا گیا

58 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

اسلام آباد: کپتان چپل بنانے والے چاچا نورالدین کو بھی سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،انھیں گورنرہاوس خیبرپختونخوا میں ہونے والی یوم پاکستان اعزازات کی پر وقار تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے سول ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا ہے۔

ملک بھر میں جہا 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو صدارتی اعزازات سے نوازا گیااسی طرح چاچانورالدین کو بھی سول اعزاز مل گیاہے۔

کپتان چپل بنانے والے چاچا نورالدین نے حال ہی میں ’قیدی نمبر 804‘ چپل بھی تیار کی ہیں،چاچا نورالدین کا تعلق پشاور سے ہے۔

اُنہوں نے یہ ایوارڈ اپنے ہنر کے بل پر جیتا اور اُس ہنر سے جہاں سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی وہیں کاروباری حوالوں سے بھی ترقی کی۔

اس حوالے سے اردو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ چاچا نورالدین کے بیٹے اسرارالدین بھی اپنے والد کے ساتھ دکان پر کام کرتے ہیں۔ ’کپتان چپل‘ کی تیاری میں انہوں نے اپنے والد کی معاونت کی اور چپل تیار کر کے عمران خان کو تحفے میں پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق اسرارالدین نےاپنے والد کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر بات کرتے ہوئے وہ اور ان کا پورا خاندان اس ایوارڈ کے ملنے پر بے حد خوش ہے،یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے انتہائی فخر کا موقع ہے۔

Comments are closed.