پاکستان نرسنگ کونسل کا نرسنگ کے شعبے میں بہتری کے لیے انقلابی قدم

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل نے نرسنگ کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے نرسز ،مڈوائفز، لیڈی ہیلتھ وزیٹرزسے متعلق ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے مطابق اس فیصلے سے نرسنگ اورمڈ وائفری کمیونٹی کمیٹی میں اخلاقی معیارات کی بالادستی ہوگی اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے معیار کو فروغ ملے گا۔

اپنے بیان میں پاکستان نرسنگ کونسل کے صدر نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ صحت کے شعبے میں تین بڑی اہمیت کا حامل ہے۔نرسنگ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل نے نرسز مڈوائفز, لیڈی ہیلتھ وزیٹر سے متعلق ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی نئے ضابطہ اخلاق کی منظوری سے پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ ملے گا نرسنگ اور مڈوائفری کمیونٹی کے اندر اخلاقی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ضابطہ اخلاق انتظامی امور میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائے گا

صدر نرسنگ کونسل نے مزید کہا کہ کونسل نے ممبران اور اکیڈمک کمیٹی سے متعلق ضوابط کی بھی منظوری دی ہے یہ ضابطے تقرری، ذمہ داری اور تعلیمی کمیٹی کے افعال کو کنٹرول کریں گے نرسنگ اور مڈوائفری کی تعلیم میں جدت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ عہدے سے ہٹائے جانے اور مدت کی تکمیل کے لیے پروٹوکول کے قیام پر عمل درآمد کو یقینی بناے گاان ضوابط کا مقصد PN&MC قیادت کی سالمیت اور تاثیر کو برقرار رکھنا ہے ضوابط کونسل کو قانونی حدود کے اندر کام پر عمل در آمد کو یقینی بناے گی اس اقدام سے پاکستان نرسنگ کونسل میں میرٹ اور شفافیت کو مزیز فروغ ملے گا۔

Comments are closed.