ہلال احمرپاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب

50 / 100

فوٹو: پی آر

اسلام آباد: ہلال احمرپاکستان کے زیراہتمام یوم پاکستان کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، یہ تقریب نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں معنقد ہوئی ،نجی سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اِس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلال احمر عبید اللہ خان نے اپنے خطاب میں یومِ پاکستان منانے کے مقصد اور اس عظیم دن کی اہمیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ 23 مارچ 1940 ہمارے لیے آزاد وطن کی بنیاد رکھنے کا دن ہے۔قرار دادِ پاکستان کی منظوری سے مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی شب و روز کی محنت سے ہمیں علیحدہ وطن پاکستان نصیب ہوا۔ہم اپنے اِسلاف کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر فرد کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب میں انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس،نٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے پاکستان میں ہیڈ آف ڈیلیگیشن پیٹر پی وی ہوف، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کے ہیڈ آف ڈیلیگیشن نکولس، ترُک ریڈکریسنٹ کے ارجسٹ لمکا، نارکراس اور جرمن ریڈکراس کا عملہ ہلال احمر سٹاف اور رضاکار بھی موجود تھے۔

سیکرٹری جنرل عبید اللہ خان نے تالیوں اور ملی نغموں کی گونج میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی،بقا،ترقی اور خوشحالی کی دعا مانگی گئی۔

Comments are closed.