سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

53 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، دہشتگرد کالونی میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے جو ناکام بنا دی گئی ،فائرنگ کے تبادلے میں تمام 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا.

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے گروپ نے گوادر میں پورٹ اتھارٹی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے ناکام بنایا گیا.

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا.

فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ڈی جی خان کے رہائشی 35 سالہ سپاہی بہار خان اورخیرپورکے رہائشی 28 سالہ سپاہی عمران علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا.

آئی ایس پی آر اعلامیہ میں کہا گیاہے پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Comments are closed.