کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 9 میں سفر تمام،اسلام یونائیٹڈ نے ہرادیا

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل 9 میں سفر تمام،اسلام یونائیٹڈ نے ہرادیا، پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے ہرا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کا سامنا ہے، پہلے ایلیمنیٹر میں
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کے ٹاپ اسکورر عمیر یوسف رہے انہوں نے 37 بالز پر 50 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اہم موقع پر ففٹی کیلئے سنگل لے کر ٹیم کو پھنسا دیا۔

اسلام آباد کے 174 رنز کے جواب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 18 اعشاریہ 4 اوورز میں 135 رنز ہی ڈھیر ہوگئی، اس کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یونائیٹڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل 56 اور آغا سلمان 31 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ الیکس ہیلز اور شاداب خان نے 23، 23 اور اعظم خان نے 18 رنز بنائے۔

فہیم اشرف اور حیدر علی نے صرف ایک، ایک رن بناسکے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر اور اکیل حسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم، ابرار احمد اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور ابیڈ مکوے شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن روئے، سعود شکیل، خواجہ نافع، رائیلی روسو، عمیر بن یوسف، لایوری ایوانس، اکیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد اور عثمان طارق ٹیم کا حصہ ہیں۔

Comments are closed.