وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ ارکان کےہمراہ جی ایچ کیوکادورہ

53 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: وزیراعظم شہبازشریف کا کابینہ ارکان کےہمراہ جی ایچ کیوکادورہ،سول اور عسکری قیادت نے قومی مفادات اور خوشحال و محفوظ پاکستان کیلئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےوزیراعظم کااستقبال کیا،جی ایچ کیوپہنچنےپروزیراعظم کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہد پر پھول چڑھائے، دورے کے دوران وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے قومی سلامتی ،علاقائی استحکام ،عسکری تیاری کے حوالے سے فوجی قیادت سے بات چیت کی۔

وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے پیشہ وارانہ تیاری اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے عزم کو سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا حکومت مسلح افواج ک پیشہ وارانہ تیاری کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی ،وزیراعظم نے کہا عالمی افق پر عروج پاکستان کا مقدر ہے ،پاکستان کےپرامن عروج کو قینی بنانے میں مسلح افواج کاکرداربہت واضح ہے۔

آرمی چیف نے جی ایچ کیوکے دورے اورافواج پراعتمادکےاظہارکیلئےوزیراعظم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

انہوں نے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کریں گے۔

Comments are closed.