ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی، محمد رضوان کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ کے 9 کے آخری لیگ میچ میں فتح حاصل کر کے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

جواب میں ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 16ویں اوورز میں 106 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمیر یوسف 37 اور خواجہ نافے 16 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سعود شکیل 14، محمد وسیم 11 اور رائیلی روسو نے 10 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے ڈیوڈ ویلی اور اسامہ میر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، جانسن چارلس نے 53 رنز بنائے۔ محمد عثمان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر خان 12 رنز بناسکے۔

آخری اوورز میں افتخار احمد نے 20 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، طیب طاہر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ لی۔

69 رنز کی اننگز کھیلنے پر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو میچ کا بھترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

دونوں ہی ٹیمیں پلے آف مرحلے کےلیے کوالیفائی کرچکی ہیں، تاہم یہ میچ جیتنے والی ٹیم ملتان سلطانز ٹاپ ٹو میں شامل ہوگئی ہے اور پشاور زلمی کیخلاف کوالیفائر کھیلے گی۔

کوالیفائر میں اگر شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ٹیم ایونٹ سے باہر نہیں ہوگی اور فائنل میں پہنچنے کےلیے اس کے پاس ایلیمنیٹر 2 کا موقع بھی دستیاب ہوگا جہاں جیت کر وہ ٹیم فائنل کےلیے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

Comments are closed.