آئی ایم ایف کی جانب سے آنے والے قرضے کو یہ چور ہڑپ کرجائیں گے، عمرایوب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کی صحیح نمائندگی بانی پی ٹی آئی کرسکتے ہیں، ہماری ان لوگوں پر کڑی نظر ہوگی ،ہم ان کا احتساب کریں گے۔ بدقسمتی سے سینیٹ الیکشن پر مختلف صوبائی اسمبلیوں میں لین دین کا بازار گرم رہا ہے۔

رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہوا ہے، مہنگائی کا حال دیکھ لیں، ان حالات میں ایک محنت کش شخص کس طرح گزارا کرے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی گرمیوں میں بجلی کا یونٹ 90روپے تک چلا جائے گا، ان گرمیوں میں بجلی کے ریٹوں میں بڑا اضافہ ہوگا، ہمیں ڈر ہے آئی ایم ایف کی جانب سے آنے والے قرضے کو یہ چور ہڑپ کرجائیں گے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کی صحیح نمائندگی بانی پی ٹی آئی کرسکتے ہیں، ہماری ان لوگوں پر کڑی نظر ہوگی ،ہم ان کا احتساب کریں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی آزادی کیلئے کام کریں گیاور ہر اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ہماری حکومت وفاق،پنجاب اور بلوچستان میں بن سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت بن چکی ہے، سندھ میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، بدقسمتی سے سینیٹ الیکشن پر مختلف صوبائی اسمبلیوں میں لین دین کا بازار گرم رہا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ممبرز چٹان کی طرح کھڑے ہوئے ہیں، ہمارے ممبرز آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک آئے ہیں، ہمارے ممبر بانی پی ٹی آئی کی کال پر لبیک کہیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی غیر آئینی و غیر قانونی مشیر داخلہ ہیں، غیر آئینی و غیر قانونی وزیراعظم سے سوال ہے کہاں گئی قانون کی بالادستی؟ قانون اور عدالتوں کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تیسری بار بانی پی ٹی آئی سے ملنے آیا ہوں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، کرپٹ حکومت روڑے اٹکا رہی ہے، یہ چاہتے ہیں ہم بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ کی سیٹوں پر کوئی گفت و شنید نہ کرسکیں۔

Comments are closed.