انگلش فاسٹ باوٴلر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی

45 / 100

فائل:فوٹو
دھرم شالہ: انگلستان کے فاسٹ باوٴلر جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ باوٴلر بن گئے ہیں۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5 ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انگلش فاسٹ باوٴلر نے بھارت کے کلدیپ یادیو کو آوٴٹ کر کے اپنی 700 وکٹیں مکمل کیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے باوٴلر ہیں، ان سے قبل سپنرز متیھا مرلی دھرن نے 800 جبکہ شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Comments are closed.