گوادرمیں ہلال احمرریسپانس ٹیم امدادی کاموں میں مصروف

52 / 100

فوٹو: پی آر

گوادر: گوادرمیں ہلال احمرریسپانس ٹیم امدادی کاموں میں مصروف، ٹی ٹی کالونی سے ڈی واٹرنگ مکمل، واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی فعال کردیا،چیئرمین ہلال احمر سردارشاہداحمد لغاری کہتے ہیں ہر متاثرہ گھرانے کی مدد یقینی بنائی جائے گی۔

بلوچستان میں آفت ذدہ قرار دیے جانے والے گوادر میں ہلال احمر پاکستان کی ریسپانس ٹیم نکاسی آب کے لیے کو ششوں میں کامیابی سمیٹ رہی ہے۔

ڈی ڈی فیلڈ آپریشن مہروز الدین مری کی زیر قیادت جائزہ کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے تا کہ متاثرہ گھرانوں کی مدد کی جا سکے۔

ٹی ٹی سی کالونی اور بخشی کالونی بارشوں سے متاثر ہوئی ہیں۔یہاں ہلال احنر ریسپانس ٹیم نے ڈی واٹرنگ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔متاثرہ آبادی کو جدید ترین فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا صاف پانی بھی فراھم کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر جائزہ رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں تا کہ ضرورت کا مذید سامان بھی فراہم کیا جاسکے۔ سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ بارش متاثرہ ہر گھرانے کی مدد کی جاۓ گی۔

Comments are closed.