آئرلینڈ نے افغانستان کو ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

ابوظہبی: آئرلینڈ نے افغانستان کو ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، فتح میں کپتان کپتان بال برائن کا کردار نمایاں رہا اور انھوں نے اہم میچ ففٹی اسکور کی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان نے دوسری نامکمل اننگز 134رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، کپتان حشمت اللّٰہ دو رنز کے اضافے سے 55 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

رحمان اللّٰہ گرباز 46 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ پھر ایک ایک کر کے وکٹیں گرتی گئیں۔ اور پوری ٹیم 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نوید زدران 25 رنز بناسکے۔

آئرلینڈ کےمارک ایڈئیر نے دوسری اننگز میں 3 اور میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں، آئرلینڈ کو کامیابی کےلیے 111 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن 8 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔

اسکور 13 ہوا تو تیسرا کھلاڑی بھی پویلین پہنچ گیا، اس مشکل صورتحال میں کپتان اینڈی بال برائن ڈٹ گئے، پہلے پال اسٹرلنگ نے 14 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ پھر لورکن ٹکر نے کپتان کپتان کے ساتھ ٹیم کو ٹیسٹ میں اولین فتح دلوا دی۔

افغان ٹیم دوسری اننگز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، آئرش ٹیم نے 111 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بالبرائن 58 اور ٹکر 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ آئرلینڈ کے لیے تاریخی ٹیسٹ میچ کے پلیئر آف دی میچ مارک ایڈئیر بنے۔

Comments are closed.