نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 25- 2024 کے لیے امیدوار

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد : نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات 25- 2024 کے لیے امیدوار سامنے آگئے۔ صدارت کے لیے 12 سیکرٹری کے لیے13 جبکہ فنانس سیکرٹری کے لیے 09 امیدواروں نے عاصم قدیر رانا کی سربراہی میں نو رکنی الیکشن کمیٹی کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائے.

نائب صدارت کیلئے 21 مرد جبکہ 05 خواتین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائےجبکہ جوائنٹ سیکرٹریز کیلئے 22 مرد اور پانچ خواتین امیدوار مدمقابل ہونگی۔

گورننگ باڈی کی نشستوں کے لیے 87 امیدوار میدان میں ہونگے،صدارت کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں اسداللہ ملک ڈان۔ خضر کلاسرہ. سجاد بخار ی۔ فاروق فیصل خان۔ عبدالرزاق سیال۔ شرجیل احمد راؤ۔ صغیر احمد چوہدری۔ میاں شاہد۔ شکیل قرار۔ عامر سجاد سید۔ اظہر جتوئی اور نئیر علی شامل ہیں.

سیکرٹری کیلئے صوفی یوسفزئی۔ انور رضا۔ عامر سجاد سید۔ نئیر علی۔ سعدیہ کمال۔ صغیر احمد چوہدری۔ احسان الحق بخاری۔ ہارون کمال راجہ۔ فرقان راؤ۔ ڈاکٹر سجاد بخاری۔ سردار حفیظ۔ ملک خضر زمان شامل ہیں.

فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے کاغذات جمع کروانے والوں میں خاور نواز راجہ۔ کاشان اکمل۔ اظہر جتوئی۔ وقار عباسی۔ ہرمیت سنگھ۔ خواجہ شفقت۔ فہیم اختر۔ عابد حسین ہاشمی۔ سجاد بخاری شامل ہیں۔

کاغذات کی جانچ پڑتال اور عبوری لسٹ 28 فروری کو آویزاں کی جائی گی جبکہ اعتراضات 29 فروری کو جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اعتراضات پر سماعت یکم مارچ کو ہو گی امیدوار اپنے کاغذات یکم مارچ تک واپس لے سکتے ہیں.

یکم مارچ کو ہی حتمی فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی،انتخابات کیلئے پولنگ 07 مارچ بروز جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہوگی۔

Comments are closed.