اعظم خان کی 30 بالز 75 رنز کی طوفانی اننگز بھی اسلام آباد کو شکست سے نہ بچا سکی

51 / 100

فوٹو: پی سی بی

لاہور: پی سی ایل کے نویں ایڈیشن کے میچ میں اعظم خان کی 30 بالز 75 رنز کی طوفانی اننگز بھی اسلام آباد کو شکست سے نہ بچا سکی، زلمی نے یونائیٹڈ کو سنسنی خیز میچ میں 8 رنزسےشکست دے دی۔ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی اور عارف یعقوب نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل آئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 201 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوئے، جواب میں اسلام آباد کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز ہی بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پُراعتماد بیٹنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ پشاور زلمی کے اسپنرر عارف یعقوب نے ایک اوور میں 4 وکٹیں لیکر شاداب الیون کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔

عارف یعقوب نے میچ میں مجموعی طور پر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسلام آباد کے وکٹ کیپر اعظم خان نے برق رفتار 30 گیندوں پر 75 رنز بنائے جب کہ کولن منرو نے 71 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو میچ نہ جتوا سکے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ انھوں نے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 38 ، پال والٹر 19 اور، آصف علی 17 رنز بناکر نمایاں رہے پوائنٹ ٹیبل پر ملتان سلطانز سر فہرست ہے جبکہ آخری نمبر لے لاہور قلندرز کا ہے.

Comments are closed.