چین کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک

46 / 100

فائل:فوٹو
بیجنگ: چین کے شہر ناجنگ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ سے 44 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا ابتدائی تحقیقات میں کہنا ہے کہ آگ رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر لگی جہاں الیکٹرک بائیکس رکھی ہوئی تھیں۔

آگ بجھانے کے عمل میں 25 فائرٹینڈرز نے حصہ لیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.