آئی فون 16 کے نئے ورژن میں اہم  تبدیلیاں 

47 / 100

فائل:فوٹو

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنا نیا آئی فون 16 تو رواں سال کے دوسرے نصف میں متعارف کرائے گی لیکن اس کے متعلق افواہیں پہلے ہی آنی شروع ہوگئی ہیں۔

لیک ہونے والی تازہ ترین تصاویر کے مطابق کمپنی اپنے آئی فون کے آئندہ ورژن کی پشت پر موجود کیمرے کے لینسز میں واضح تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔

تصویر کے مطابق آئی فون 16 کے اسٹینڈرڈ ورژن میں دو کیمرا لینسز آئی فون 15 کے برعکس عمودی ترتیب میں ہوں گے۔

اگرچہ ایپل کی جانب سے اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے، لیکن عین ممکن ہے کمپنی کی جانب سے ڈیزائن میں تبدیلی کا رواں ماہ متعارف کرائے گئے نئے ویژن پرو ہیڈ سیٹ کوئی تعلق ہو۔

آئی فون کے متعلق یہ تصاویر سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایپل ٹپسٹر میجن بیو نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گئیں۔ میجن بیو ایپل کی مصنوعات کے متعلق خبریں باقاعدگی سے شیئر کرتے ہیں۔

میجن بیو کا کہنا تھا کہ عمودی ترتیب آئی فون 16 کا نیا کیمرا موڈیول ہوگا۔

سال2021 میں متعارف کرائے جانےو الے آئی فون 13 کے بعد سے آئی فون اسٹینڈرڈ ماڈلز میں پشت پر موجود کیمرا موڈیول کے دو لینسز ڈائگنل ترتیب کے ساتھ ہیں۔

Comments are closed.