شاداب خان کی دھواں دار اننگز سے واپسی، دفاعی چمپئن لاہور قلندر کو شکست

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور : اسٹار آل راونڈر شاداب خان کی دھواں دار اننگز سے واپسی، دفاعی چمپئن لاہور قلندر کو شکست دے دی، پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہرادیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست، قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 196 رنز کا ہدف دیا، جو شاداب خان الیون نے 18اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے میچ میں آل راونڈپرفارمنس دی ، انہوں نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بولنگ میں ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

شاداب خان نے اننگز کے دوران 5 چھکے اور 6 چوکے لگائے جبکہ انہوں نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر 138 رنز کی شراکت قائم کی ۔

آغا سلمان نے 31 گیندوں پر 64 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، وہ بھی ناقابل شکست لوٹے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 195 رنز بنائے اور اسلام آباد کےلیے 196 رنز کا ہدف سیٹ کیاتھا۔

قلندرز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 57، عبداللّٰہ شفیق نے 28، ڈیوڈ ویسا نے 14 ، فخر زمان 13 اور شاہین آفریدی صفر رنزبناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

لاہور قلندرز کی طرف وین ڈر ڈوسن نے 41 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی اور ٹیم کے لیے بڑے ہدف کی راہ ہموار کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹائمل ملز نے 2، نسیم شاہ اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کیں۔

Comments are closed.