کمشنر راولپنڈی کے اعتراف سے ہمارے تحفظات اور خدشات واضح ہوگئے، نعیم الرحمان

50 / 100

فوٹو:فائل

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے اعتراف سے ہمارے تحفظات اور خدشات واضح ہوگئے، نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے۔

نعیم الرحمان نے ایک بیان کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو مسلط کیا گیا، بھتہ خوروں اور بوری بند لاشوں والوں کو مسلط کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں تو کسی کا ضمیر جاگا ہے، اے کاش کراچی میں بھی کسی کا ضمیر ایسےےجاگے تاکہ مزید گواہیاں سامنے آسکیں.

نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ سندھ میں زبردست ٹھپے لگے، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہونے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے کرب کا بوجھ اتار رہا ہوں، سکون کی موت چاہتا ہوں، راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز ہارے ہوئے تھے، انہیں 70، 70 ہزار کی لیڈ دلوائی، ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے.

صرف دھاندلی کا اعتراف ہی نہیں کیا بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کو بھی سزائے موت دی جائے.

Comments are closed.