سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی

چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 19 فروری کودرخواست کی سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا۔ علی خان نامی شہری نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے بنیاد پر دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی ہے۔

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

Comments are closed.