اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

48 / 100

فائل:فوٹو
کراچی :پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کو بھارتی پنجابی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا۔کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی تک فلم کی کہانی سامنے نہیں آئی ہے۔

کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی آنے والی بھارتی پنجابی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس میں بتایا گیا کہ فلم کا نام ’حال کی اے‘ ہے، اس فلم کی کہانی امان سندھو اور طیب مدنی نے لکھی ہے جبکہ اسے طیب مدنی، امن پریت سنگھ اور رجوندر سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

کنزہ ہاشمی بھی بھارتی فلم میں کاسٹ - ایکسپریس اردو

پوسٹر میں بتایا گیا کہ فلم ’حال کی اے‘ میں کنزہ ہاشمی کے علاوہ پاکستانی پنجابی کامیڈی اداکار ہنی البیلا بھی جلوہ گر ہوں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نشا بانو، سمیر ماہی اور کرم جیت انمول شامل ہیں۔

https://www.instagram.com/p/C3XdT3pPmqB/?utm_source=ig_embed&ig_rid=cd1af8a1-ed43-4fff-aab5-bc399adef249

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں کنزہ ہاشمی پاکستانی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی لیکن اس حوالے سے ابھی تک اداکارہ نے تصدیق نہیں کی ہے۔
کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار جیسی گل کی یہ فلم نومبر 2024 میں ریلیز کی جائے گی تاہم ابھی تک فلم کی کہانی سامنے نہیں آئی ہے۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر

یاد رہے کہ اگست 2023 میں کنزہ ہاشمی بھارتی اداکار کرن واہی کے ساتھ بھارتی گانے میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔
کنزہ ہاشمی سے قبل پاکستانی اداکار عمران عباس نے بھی اپنی بھارتی پنجابی فلم کا اعلان کیا تھا جوکہ رواں ماہ فروری میں ریلیز ہوگی۔

Comments are closed.