خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ

54 / 100

فائل:فوٹو
خوشاب:عام انتخابات کے بعد خوشاب، گھوٹکی اور کوہاٹ کے چند پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر موٴخر کی گئی پولنگ آج صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی اور ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

این اے 88 خوشاب کے 26 پولنگ سٹیشنز، پی کے 90 کوہاٹ کے 8 اور پی ایس 18 گھوٹکی کے دو پولنگ سٹیشنز پر بدامنی کے واقعات پیش آئے تھے۔بدامنی کے واقعات کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا عمل ملتوی کردیا گیا تھا جہاں آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ووٹ کاسٹ نہ ہونے کی شکایت پر اتوار کو ری پولنگ ہو گی۔

Comments are closed.