ہزارہ موٹروے پر حادثہ، سرگودھا کے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ہری پور(یاورحیات)ہزارہ موٹروے پر شاہ مقصود انٹرچینج کےقریب ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں سرگودھا کے رہائشی 2افراد جاں بحق 2شدید زخمی ہوگئے.

حادثہ میں مرنے والوں میں پچیس سالہ عامراور تیس سالہ فیضان شامل ہیں ریسکیو حکام نےلاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل اور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا.

ریسکیو حکام کے مطابق ہزارہ موٹروےشاہ مقصود انٹرچینج کے قریب مرغیوں سے بھری شہزوروین ٹرک سے ٹکرا گئی جوکہ سرگودھا سے ایبٹ آباد جارہی تھی.

حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ ظفراور فاروق شدید زخمی ہیں ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم بمع ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی.

شدید زخمی ظفر نامی شخص کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیاتمام افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا سے تھا.

Comments are closed.