روزنامہ جناح و آن لائن دفتر پر حملہ آور ہونے پر شیخ معین کے خلاف مقدمہ درج
فوٹو : فائل
اسلام آباد(آن لائن)ستارہ مارکیٹ میں پلازہ نمبر 6 جے کے مالک شیخ معین نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ اچانک بدھ کو روزنامہ جناح اور آن لائن نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا ،آفس کی حدود کے اندر مرمتی کام کرنے والے مزدوروں کو گالیاں اور کھلے عام دھمکیاں دیں.
مزدوروں سے کہا گیا کہ تم چاہے اپنے دفتری حدود میں کام کرو میں نہیں ہونے دوں گا میرے پلازے کا بارشی پانی نہیں نکلے گا جبکہ اس کی اپنی حدود میں ڈرینج اور سیوریج موجود ہے.
اس موقع پر شیخ معین نے ادارے کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ میں نے ان جیسے بہت دیکھے ہیں میں دیکھتا ہوں کہ کیسے تم لوگ میرے پلازے کے ساتھ دیوار بناتے ہو ۔
شیخ معین نے زبردستی کام رکوا دیا اور دفتری حدود کے اندر ایک دیوار بھی گرا دی اور استقبالیہ کو بھی نقصان پہنچایا جس پر ادارے کی انتظامیہ نے فوری طور پر 15 پر بھی اطلاع دی.
روزنامہ جناح کی انتظامیہ نے تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او عاصم غفار کو بھی فوری درخواست کی تمام معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے علم میں بھی لایا گیا.
درخواست پرایس ایچ او آبپارہ عاصم غفار خود موقع پر پہنچے اور ساری صورت حال کا جائزہ لیا اس دوران شیخ معین اپنے بیٹوں سمیت فرار ہوگئے ایس ایچ او نے موقع پر موجود مزدوروں اور ادارے کی انتظامیہ کے بیانات لیے.
انھیں بتایا گیا کہ شیخ معین اس سے پہلے بھی کئی دن سے دھمکیاں دے رہا ہے اور اس بارے میں ستارہ مارکیٹ تاجر یونین کے صدر الطاف شاہ کو بھی آگاہ کیا گیا انہوں نے بھی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی مگر شیخ معین نے ان سے بھی تعاون سے انکار کردیا.
ادارے روزنامہ جناح اور آن لائن کی انتظامیہ کو پہلے ہی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں جس کی درخواست بھی سپیشل برانچ کو دی گئی ہے اور بدھ کو شیخ معین نے بیٹوں کے ساتھ مل کر ادارے کے سٹاف اور مزدروں پر حملہ کیا انھیں گالیاں اور دھمکیاں تک دیں.
روزنامہ جناح و آن لائن دفتر پر حملہ آور ہونے پر
شیخ معین کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر میں ان کے بیٹوں کے نام بھی ہیں،تھانہ آبپارہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق ورک نے روزنامہ جناح پر شیخ معین اور ان کے بیٹوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ادارے اور اس کی انتظامیہ کو سیکیورٹی فراہم کرے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے.
Comments are closed.