اسرائیل کو جلد ایسے ممالک تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی ممکن نہیں، امریکی صدارتی مشیر

56 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیل کو جلد ایسے ممالک تسلیم کرینگے جن کا تصور بھی ممکن نہیں، امریکی صدارتی مشیر نے فی الحال نام نہیں لیا۔

اس حوالے سے سے زیڈ ایچ ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ صدرٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہام معاہدے کو وسعت دی جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلےدور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے جلد ایسے ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے جن کے بارے میں کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا اور یہ عمل مشرق وسطیٰ میں توازن لائےگا.

واضح رہے کہ انھوں نے ان ممالک کا نام نہیں لیا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ہیں تاہم اس بات کا امکان ہے کہ ان ممالک سے مراد مسلم ممالک ہی ہیں.

Comments are closed.