بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، رانا ثناء اللہ

52 / 100 SEO Score

فوٹو : فائل

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو 3 بار بات چیت کی آفر کر چکے ہیں.

وزیراعظم نے بجٹ کے دوران بھی مذاکرات کی پیشکش کی، جمہوریت مذاکرات سے ہی آگے چلتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن میں ہماری 45 سیٹیں چوری کی گئی تھیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے اگر غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائے گاپی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے.

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی اور انہیں جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھے گی۔

Comments are closed.